کنٹونمنٹ بورڈز بلدیاتی انتخابات ‘ این اے 246ضمنی انتخابات میں ووٹرز کے پولنگ اسٹیشنزمیں موبائل فون لیجانے پر پابندی عائد

منگل 21 اپریل 2015 17:28

اسلام آباد/لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 21اپریل۔2015ء ) الیکشن کمیشن نے کنٹونمنٹ بورڈز میں ہونیوالے بلدیاتی انتخابات اور این اے 246کے ضمنی انتخابات میں ووٹرز کو پولنگ اسٹیشن میں موبائل فون لے جانے پر پابندی عائد کر دی ۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن نے کنٹونمنٹ بورڈز بلدیاتی انتخابات میں ووٹرز کیلئے نئی ہدایات جاری کر دی ہیں جسکے مطابق ووٹرز کسی قسم کا کوئی الیکٹرانک آلہ پولنگ اسٹیشنز میں نہیں لے جا سکیں گے۔ الیکشن کمیشن عملہ موبائل فون پابندی سے مستثنیٰ ہے۔ الیکشن کمیشن نے ڈی آر اوز، آر اوز اور پریذائیڈنگ افسران کو ہدایات پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کے احکامات دیتے ہوئے کہا ہے کہ خلاف ورزی کرنے والے کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے ۔