ایف بی آرکا ٹیکس وصولی میں اضافہ کیلئے ٹیکس نظام کو وسعت دینے کے لئے نیا لائحہ عمل لانے کا فیصلہ

منگل 21 اپریل 2015 17:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 21اپریل۔2015ء) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ٹیکس وصولی میں اضافہ کیلئے ٹیکس نظام کو وسعت دینے آڈٹ میں توسیع اور نیا انسداد اسمگلنگ کا لائحہ عمل لانے کا فیصلہ کیا ہے۔ ایف بی آر کی جانب سے دی گئی دستاویزات کے مطابق ملک میں ٹیکس نظام کے لئے انتظامی اقدامات کے علاوہ پالیسی اقدامات بھی کئے جا رہے ہیں جن میں ٹیکس نظام میں رعایتوں کو معقول بنانا۔

(جاری ہے)

ٹیرف میں ایڈجسٹمنٹ‘ ریٹیلز کے لئے نئی اسکیم اور ٹیکس فائل کرنے والے افراد اور ٹیکس فائل نہ کرنے والے افراد کے ٹیکسز شامل ہیں۔ دستاویزات میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ وسائل کی تحریکی کوششوں کے لئے نمایاں پالیسی اقدامات کئے گئے ہیں۔ ان میں پی او ایل پر ایس ٹی ریٹ میں اضافہ‘ فرنس آئل آرڈی‘ نان فائلرز کے لئے ڈبلیو ایچ ٹی میں اضافہ‘ اسکریپ سی آر سی اور اسٹیل مصنوعات پر آر ڈی اور سیل فونز پر اشیاء آر ڈی میں اضافہ کے اقدامات اٹھائے گئے ہیں ان کے علاوہ دیگر اقدامات میں انکم ٹیکس اینڈ سیل ٹیکسز کے لئے مکمل آئی ٹی سسٹم‘ ایف آئی آرز/ ضبطگیوں کے خلاف مہم اور ڈبلیو ای بی او سی کا مکمل افتتاح کیا گیا ہے۔