اسلام آباد : الیکشن کمیشن کا صوبائی الیکشن کمشنر کو خط

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 21 اپریل 2015 16:51

اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار 21 اپریل 2015ء) : کراچی کے حلقہ این اے 246 کے ضمنی انتخاب سے متعلق الیکشن کمیشن نے صوبائی الیکشن کمشنر کو خط لکھا جس میں یہ کہا گیا کہ زائد المیعاد شناختی کارڈ کے حامل شہریوں کو بھی ووٹ ڈالنے کی اجازت ہو گی تاہم ووٹرز کو اپنا اصل شناختی کارڈ ہمراہ لانا ہو گا.