حساس یونین کونسلوں میں حالیہ انسداد پولیو مہم ختم ،90 فیصد ٹارگٹ رہا
منگل 21 اپریل 2015 16:48
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 21اپریل۔2015ء) کراچی کی آٹھ انتہائی حساس یونین کونسلوں میں انسداد پولیو مہم ختم ہو گئی۔اگلی مہم شرو ع ہو نے سے پہلے جو بچے حالیہ مہم میں رہ گئے ہیں ۔انھیں اگلے چند روز میں قطرے پلانے کا کام مکمل کیا جا ئے گا۔ حالیہ مہم میں دو لاکھ 15ہزرا 566سے بچوں کو قطرے پلائے گئے ہیں ۔ جبکہ ٹارگٹ کے مطابق دو لاکھ 38 ہزار 06 مقر ر کیا گیا تھا ۔
کمشنر کراچی کی صدارت میں منعقدہ اجلاس میں مہم کا جائزہ لیا گیا اور بتایا گیا کہ حالیہ انسداد پولیو مہم میں 90 فیصد ٹارگٹ مکمل کیا گیا ہے۔اجلاس میں کراچی کی آٹھ انتہائی حساس یونین کونسلوں میں انسداد پولیو مہم کا تفصیل سے جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں محکمہ صحت وانتظامیہ کے افسران متعلقہ ٹاؤن ہیلتھ افسران نے شر کت کی۔(جاری ہے)
اجلاس میں بتا یا گیا کہ مظفرآباد ،مسلم آباد، گجرو، سونگل، منگھوپیر ، اتحاد ٹاؤن، چشتی نگر اور اسلامیہ کالونی یونین کونسلوں میں پولیو کے قطرے پلائے گئے۔
وزیر اعلی سندھ کی ہدایت پر کمشنر کراچی کی نگر انی میں شروع کی جانے والی مہم کا اگلا راؤ نڈ رہ جانے والے بچوں کو قطرے پلانے کے بعد شروع کر نے کا فیصلہ کیا جا ئے گا۔ کمشنر کراچی شعیب احمد صدیقی کی صدارت میں منعقدہ انسداد مہم کے جائزہ اجلا س میں فیصلہ کیا گیا کہ ہر بچہ کو پولیو کے قطرے پلانے تک مہم جا ری رہے گی۔کمشنر نے کہا کہ جو بچے رہ گئے ہیں انھیں قطرے پلانے کیلئے کمیونٹی کا تعاون حا صل کیا جائے۔اور اس بات کویقینی بنایا جائے کہ ہر بچہ کو پولیو کے قطرے پلانے کا ٹارگٹ جلد از جلد مکمل ہو۔ اور کوئی بچہ پو لیو پینے سے محروم نہ رہے۔ انھوں نے کہا کہ پولیو کے خاتمہ تک مہم جاری رہے گی ۔کمشنرنے کہا کہ وزیر اعلی سندھ نے حساس یونین کو نسلوں میں پولیو کے خا تمہ کیلئے خصو صی ہدایات جاری کی ہیں او ر اس سلسلہ میں انتظامیہ ، محکمہ صحت اور پولیس کو حسا س یو نین کونسلوں میں پولیو کے خا تمہ کیلئے خصو صی ٹیم قائم کی ہے ۔ جو وزیر اعلی کی ہدایت کے مطابق ترجیحی اقدامات کر رہی ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.