مریدکے شیخوپورہ روڈپرتیزرفتارمسافربس موٹرسائیکل سوارکو بچاتے ہوئے الٹ گئی،35افرادشدیدزخمی ، متعدد کی حالت نازک

منگل 21 اپریل 2015 16:47

کالاشاہ کاکو(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 21اپریل۔2015ء)مریدکے شیخوپورہ روڈپرتیزرفتارمسافربس موٹرسائیکل سوارکو بچاتے ہوئے الٹ گئی۔35افرادشدیدزخمی متعددکی حالت نازک۔

(جاری ہے)

اطلاعات کے مطابق راجہ ٹرانسپورٹ کمپنی کی مسافربس نمبر1806/A فیصل آبادسے مریدکے کی جانب آرہی تھی کہ مبارک آبادکے قریب شیخوپورہ مریدکے روڈپراچانک سامنے سے آنیوالے موٹرسائیکل سوارکو بچانے کی کوشش میں تیزرفتاری کے باعث الٹ گئی جسکے نتیجہ میں آٹھ خواتین سمیت 35مسافر ریاض احمد،مسرت بی بی،نسیم عباس،رضوان علی،محمدعمران،منورحسین،شبانہ،صفیہ بی بی،شائستہ،رضیہ بی بی اورعلی اکبروغیرہ شدیدزخمی ہوگئے جنہیں ریسکیو1122کی امدادی ٹیموں نے تحصیل ہیڈکوارٹرہسپتال مریدکے پہنچایاجہاں سے 7مسافروں کوانتہائی نازک حالت میں لاہورہسپتال منتقل کردیاگیا۔