ماڈل ایان علی کیخلاف منی لاندرنگ کیس کی سماعت کرنے والے کسٹم عدالت کے جج کو تبدیل کردیا گیا

منگل 21 اپریل 2015 16:46

ماڈل ایان علی کیخلاف منی لاندرنگ کیس کی سماعت کرنے والے کسٹم عدالت ..

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 21اپریل۔2015ء) ماڈل ایان علی کے خلاف منی لاندرنگ کیس کی سماعت کرنے والے کسٹم عدالت کے جج کو تبدیل کردیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق ماڈل ایان علی کے خلاف منی لانڈرنگ کیس کی سماعت کسٹم عدالت کے جج ممتاز حسین چوہدری کر رہے تھے تاہم اب ان کا تبادلہ کردیا گیا ہے اور انہیں فوری چارج چھوڑنے کا حکم دیتے ہوئے ان کی جگہ رانا آفتاب احمد کو کسٹم عدالت کا جج مقرر کر دیا گیا واضح رہے کہ ماڈل ایان علی سے منی لانڈرنگ کے الزام میں راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں تفتیش جاری ہے تاہم کسٹم حکام کی جانب سے ان کے خلاف حتمی چالان اب تک عدالت میں جمع نہیں کرایا گیا ۔

متعلقہ عنوان :