جوڈیشل کمیشن کے معاون کے کے آغا نے ذمہ داریاں سنبھال لیں

منگل 21 اپریل 2015 16:46

جوڈیشل کمیشن کے معاون کے کے آغا نے ذمہ داریاں سنبھال لیں

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 21اپریل۔2015ء)مبینہ انتخابی دھاندلی کی تحقیقات کیلئے قائم جوڈیشل کمیشن کے معاون کے کے آغا نے ذمہ داریاں سنبھال لیں عام انتخابات میں مبینہ دھاندلی کی تحقیقات کیلئے قائم جوڈیشل کمیشن کے معاون ایڈووکیٹ کے کے آغا نے اپنی ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں۔

(جاری ہے)

کے کے آغا کو سولہ اپریل کو کمیشن کا معاون مقرر کیا گیا تھا سپریم کورٹ میں کے کے آغا کو خصوصی چیمبر الاٹ کر دیا گیا نجی ٹی وی کے مطابق کمیشن کے معاون نے سیاسی جماعتوں کی جانب سے گزارشات، شواہد کا جائزہ لینا شروع کر دیا انہوں نے کہاکہ پورے ریکارڈ کا جائزہ لے کر کمیشن کو رپورٹ دونگا۔