پاک چائینہ جوائنٹ چیمبرنے چینی صدر کے دورہ پاکستان کو دونوں ممالک کے مابین اقتصادی تعلقات کے نئے دور کا آغاز قرار دیدیا
دورہ دونوں ممالک کے درمیان باہمی اعتماد، تعاون اور اور علاقائی روابط کو بڑھانے میں سنگ میل ثابت ہو گا‘ صدر شاہ فیصل آفریدی کا بیان
منگل 21 اپریل 2015 16:36
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 21اپریل۔2015ء) پاک چائینہ جوائنٹ چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر شاہ فیصل آفریدی نے چینی صدر کے دورہ پاکستان کو دونوں ممالک کے مابین اقتصادی تعلقات کے ایک نئے دور کا آغاز قرار دیا ہے ۔جاری کردہ اپنے ایک بیان میں اُنہوں نے کہا کہ یہ دورہ دونوں ممالک کے درمیان باہمی اعتماد، تعاون اور اور علاقائی روابط کو بڑھانے میں سنگ میل ثابت ہو گا۔
انہوں نے بتایا کہ پاکستان کی تاریخ میں 9 سال کے بعد کوئی چینی راہنماء پاکستان کا دورہ کرنے آرہا ہے۔اُنہوں نے کہا کہ چینی صدر کا یہ دورہ سال2015ء میں اُنکا پہلا غیر ملکی دورہ ہے جو کہ چین کیلئے پاکستان کی معاشی ترقی کی کی اہمیت کو اُجاگر کرتا ہے۔فیصل آفریدی نے کہاکہ سال2015ء کو پاک چین دوستی کا سال قرار دیا گیا ہے اور سال کے آغاز میں ہی چند اہم منصوبوں مثلا پاک چین اکنامک کاریڈار، شاہراہ، ریشم کی تشکیل نو اور One Road, One Belt کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کیلئے گفتگو کی گئی ۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید تجارتی خبریں
-
انٹربینک میں روپے کے مقابے ڈالر کی قدر278.45روپے پر بدستور برقرار رہی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 5پیسے مہنگا
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا نیاریکارڈقائم، انڈکس 692.49 پوائنٹس(0.97) اضافہ کے بعد72051.89پوائنٹس پربند
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 703 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 72 ہزار63پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
-
تجارت سے متعلق ڈیٹا کی نگرانی اور تجزیہ کی درستگی کو بڑھانے کے لیے ڈیجیٹل ٹولز کا استعمال ضروری ہے، جام کمال خان
-
زیرگردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ واربنیاد پر2.1 فیصداضافہ ہوا،سٹیٹ بینک
-
ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں گزشتہ ہفتہ کے دوران کمی
-
برائلرگوشت کی قیمت میں مزید 25 روپے کلو کمی
-
چینی کی مصنوعی قلت،فی بوری قیمت میں 100روپے کااضافہ کر دیا گیا
-
ملک میں منگل کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 7800 روپے کی کمی ہوئی
-
ایف ڈی آئی میں مارچ کے دوران سالانہ بنیاد پر 52 فیصد اضافہ ہوا ،سٹیٹ بینک
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،71 ہزار751پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.