پاک چین باہمی تجارت کو 20ارب ڈالر تک بڑھانے کے اعلان کا خیر مقدم کرتے ہیں، مزمل صابری
منگل 21 اپریل 2015 16:36
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 21اپریل۔2015ء) اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر مزمل حسین صابری نے کہا کہ چینی صدر شی چن پنگ کے دورہ پاکستان کے موقع پر پاکستان اور چین کے درمیان باہمی تجارت کو 20ارب ڈالر تک بڑھانے پر اتفاق کا خیر مقدم کرتے ہیں کیونکہ اس سے دونوں ممالک کی تاجر برادری کیلئے کاروبار کو وسعت دینے کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ چین کے صدر کا دورہ پاکستان کیلئے انتہائی اہمیت کا حامل ہے کیونکہ اس سے ہمارے ملک میں اقتصادی ترقی کی کئی نئی راہیں کھلیں گی۔انہوں نے کہا کہ چینی صدر کے دورے کے موقع پر دونوں ممالک میں توانائی اور انفراسٹرکچر کی ترقی سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کیلئے باہمی سمجھوتے کی 21 یاداشتوں پر دستخط کئے گئے ہیں جس سے پاکستان کو توانائی بحران پر قابو پانے اورصنعت و تجارت کو بہتر طور پر فروغ دینے میں کافی مدد ملے گی۔(جاری ہے)
مزید تجارتی خبریں
-
عالمی مارکیٹ اور مقامی صرافہ مارکیٹ میںسونے کا بھائوگھٹ گئے
-
انٹربینک اور مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں کمی
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ملاجلا رحجان، انڈکس 3.05 پوائنٹس کی کمی کے بعد72761.19 پوائنٹس پربند
-
ڈالراوریوروکے مقابلہ میں پاکستانی کرنسی کی قدرمیں اضافہ
-
لاہور: اوپن مارکیٹ میں 10 کلو آٹے کے تھیلے کی 900 روپے میں فروخت
-
ایس ای سی پی نے لسٹڈ کمپنیوں کے حصص کی شرعی اسکریننگ کے لیے فریم ورک میں ترامیم تجویز کر دیں
-
ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں ہفتہ وار بنیادوں پر معمولی کمی ریکارڈ
-
برائلر گوشت کی فی کلو قیمت میں ریکارڈ 78روپے کمی
-
سٹاک ایکسچینج نے73ہزارپوائنٹس کا ایک اور نفسیاتی حد عبور کر لیا
-
زندگی، سندھ حکومت، ماسٹر کارڈ اور پیپل بس سروس نے پاکستان میں پہلے اوپن لوپ ٹرانزٹ حل متعارف کروادیا
-
عالمی بینک کے نائب صدر برائے جنوبی ایشیا مارٹن ریزر پاکستان پہنچ گئے
-
ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں گزشتہ ہفتے کے دوران بھی استحکام رہا، پاکستان بیورو برائے شماریات
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.