پنجاب بھر میں620ٹریفک حادثات میں 4افراد جاں بحق،574زخمی

منگل 21 اپریل 2015 16:36

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 21اپریل۔2015ء) پنجاب کے مختلف مقامات پرگزشتہ 24گھنٹوں کے دوران 620ٹریفک حادثات میں04افراد جاں بحق جبکہ 574 زخمی ہوگئے جن کو فوری طور پر نزدیکی ہسپتال میں پہنچایا گیاجبکہ210افراد معمولی زخمی ہوئے جنہیں فوری طور پرموقع پر ریسکیو 1122نے ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔ریسکیو 1122کے پراونشل مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات میں255ڈرائیورز ،11کم عمرڈرائیور،429مسافراور104پیدل چلنے والے متاثر ہوئے ۔

(جاری ہے)

اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ133ٹریفک حادثات کی کالز لاہور کنٹر ول روم میں موصول ہوئیں، جن میں صوبائی درالحکومت132ایمرجنسیمتاثرین کے ساتھ پہلے ،فیصل آباد57حادثات میں74متاثرین کے ساتھ دوسرے جبکہ ملتان میں39حادثات میں49متاثرین کے ساتھ تیسرے نمبرپررہا۔واضح رہے کہ ان ٹریفک حادثات میں کل788متاثر ہونے والوں میں سے619مرد اور169خواتین شامل ہیں جبکہ زخمی ہونیوالوں میں112افر اد کی اوسط عمر18سال سے کم اور492فراد کی اوسط عمر 18سے 40سال کے درمیان اور184زخمی افراد کی اوسط عمر 40سال سے زیادہ تھی۔ان ٹریفک حادثات کے بیش تر واقعات میں زیادہ تر599موٹر سائیکلز87آٹو رکشے59موٹر کاریں40مسافربس15ٹرک، اور95دوسری اقسام کی گاڑیاں شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :