شکارپور کے قریب ٹرک اور کار کے درمیان خوفناک ٹکر ایک ہی خاندان کے تین افراد جاں بحق

منگل 21 اپریل 2015 16:26

شکارپور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 21اپریل۔2015ء) شکارپور کے قریب ٹرک اور کار کے درمیان خوفناک ٹکر ایک ہی خاندان کے تین افراد جاں بحق،دو افراد زخمی، ٹرک ڈارئیور فرار جاں بحق ہونے والوں میں ماں اور بیٹے شامل ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز شکارپور کے قریب سلطان کوٹ تھانے کی حدو د عبدال شاخ کے مقام پر کار اور ٹرک کے درمیان خوفناک تصادم ہوگیا جس کے نتیجے میں 55سالہ مسمات اقبال بیگم اور40سالہ عابد بھٹو موقعے پر ہلاک ہوگئے جبکہ 30سالہ ناصر بھٹو، 70 سالہ شیربانو اور10سالہ کومل شدید زخمی ہوگئے ، زخمیون کو مقامی اسپتال داخل کروایا گیا جبکہ 70 سالہ شیر بانو کی حالت خراب ہونے پر لاڑکانہ اسپتال بھیجا گیا جہان پر زخموں کے تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگئی، جبکہ ٹرک ڈرائیورموقعے سے فرار ہوگیا پولیس نے پہنچ کر ٹرک کو تحویل میں لے لیا، آخری اطلاعات تک کوئی مقدمہ درج نہیں ہوسکابتایا جارہا ہے کہ فوتی اور زخمی کا تعلق تحصیل ٹھل کے گاؤں مبارک پور سے ہے جو کے مبارک پور سے اپنے رشتہ دارون سے ملنے کے لئے شکارپور آرہے تھے کہ حادثہ پیش آیا ہے۔

لاشیں گھر پر پہنچنے سے کہرام مچ گیا جاں بحق ہونے والوں مین ماں ، بیٹا اور بیٹی شامل تھے ۔