قانون نافذکرنے والے اداروں نے شکارپور سانحہ میں ملوث ایک اوردہشتگردکوگرفتارکرلیا

منگل 21 اپریل 2015 16:21

شکارپور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 21اپریل۔2015ء)قانون نافذکرنے والے اداروں نے شکارپور سانحہ میں ملوث ایک اوردہشتگردکوگرفتارکرلیا ہے،گرفتار دہشگرد نے اہم انکشافات کیے ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق 30 جنوری 2015پر شکارپور کے مرکزی امام بارگاہ میں جمعہ نماز کے دوران خود کش حملہ میں 64 شہید اور 50 سے زائد زخمیوں ہوئے تھے اس سلسلے میں شکارپور سانحہ کے واقعے میں پولیس کے ہاتھوں پہلے بھی دو گرفتار ملزمان کو جیل بھیج دیا گیا ہے ان کے بعد ضمیر معرفانی کو گرفتار کیا گیا ہے گرفتار ہونے والے دہشتگرد ضمیر معرفانی نے پولیس کے مطابق بڑے انکشافات کیے ہیں، ایس ایس پی ثاقب اسماعیل میمن نے بتایا کہ دہشتگرد ضمیر معرفانی کو جاگن کے علائقے کے نواحی گاؤں سے گرفتارکیا گیاہے جو کہ سانحہ میں ملوث ہے ، سانحہ مین ملوث ملزم ضمیر معرفانی نے انکشافات کیے ہیں کہ سائیں حسین شاہ کے واقعے کی ریکی میں نے کی تھی جبکہ علی شیر اور خلیل نے ڈوائس کے ذریعے دھماکہ کیا تھا جبکہ ضمیر معرفانی ریکی کے دوران موٹر سائیل پر سوار تھا دہشتگرد نے انکشاف کیا کہ سید حاجن شاھ ماڑی کے واقعے میں دہشتگردنوں کی رہائش کا بندوبست مینے کیا تھاجبکہ اس واقعے میں اسماعیل بروہی ملوث ہے جو پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کے جیل میں بند ہے ایس ایس پی نے مزید بتایا کہ کرفتار دہشتگرد بڑے انکشافات کیے ہیں مزید پیش رفت ہونے کا امکان ہے ۔