چینی صدرکا خطاب ‘ کوریج کیلئے چینی صحافیوں کی بڑی تعداد گیلری میں موجود تھی

منگل 21 اپریل 2015 16:21

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 21اپریل۔2015ء)پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے چینی صدر کے خطاب کی کوریج کیلئے چینی صحافیوں کی بڑی تعداد بھی گیلری موجود تھی۔

(جاری ہے)

منگل کو پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے چینی صدر کے خطاب کی رپورٹنگ کے لئے چین کے صحافیوں کا ایک بڑا وفد بھی پارلیمنٹ کی گیلری میں موجود تھا۔ وفد میں شامل کیمرہ مین اور فوٹو گرافر قومی اسمبلی ہال میں اپنے فرائض سر انجام دیتے رہے چینی صدر کا خطاب 10 بج کر 3 منٹ پر شروع ہوا اور آدھ گھنٹے کے بعد 10 بج کر 33 منٹ پر ختم ہوا۔