الیکشن کمیشن نے کنٹونمنٹ بورڈز بلدیاتی انتخابات میں ووٹرز کو پولنگ اسٹیشن میں موبائل فون لے جانے پر پابندی عائد کر دی

منگل 21 اپریل 2015 16:17

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 21اپریل۔2015ء) الیکشن کمیشن نے کنٹونمنٹ بورڈز بلدیاتی انتخابات اور این اے 246 کے ضمنی انتخابات میں ووٹرز کو پولنگ اسٹیشن میں موبائل فون لے جانے پر پابندی عائد کر دی۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن نے کنٹونمنٹ بورڈز بلدیاتی انتخابات میں ووٹرز کیلئے نئی ہدایات جاری کر دی ہیں‘ الیکشن کمیشن کے مطابق ووٹرز کسی قسم کا کوئی الیکٹرانک آلہ پولنگ اسٹیشنز میں نہیں لے جا سکیں گے‘ الیکشن کمیشن عملہ موبائل فون پابندی سے مستثنیٰ ہے، ڈی آر اوز، آر اوز اور پریزائیڈنگ افسران ہدایات پر عمل یقینی بنائیں اور ہدایت کی خلاف ورزی کرنے والے کے خلاف قانونی کارروائی کریں۔

دوسری جانب الیکشن کمیشن نے این اے 246 کے تمام پولنگ اسٹیشنز حساس قرار دیئے ہیں۔ این اے 246 کے ووٹرز کو پولنگ اسٹیشنز میں موبائل فون لے جانے پر پابندی ہو گی۔ ہدایات کی خلاف ورزی پر رینجرز کو قانونی کارروائی کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔ این اے 246 میں رینجرز کو مجسٹریٹ درجہ اول کے اختیارات حاصل ہونگے۔