چینی صدر خاتون اول اور کابینہ کے وفد کے ہمراہ پاکستان کا کامیاب دورہ مکمل کرکے انڈونیشیا روانہ

منگل 21 اپریل 2015 16:17

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 21اپریل۔2015ء) چین کے صدر شی چن پنگ خاتون اول اور کابینہ کے وفد کے ہمراہ پاکستان کا دو روزہ تاریخ ساز و کامیاب دورہ مکمل کرکے منگل کو انڈونیشیا روانہ ہوگئے‘ نور خان ایئربیس پر وزیراعظم نواز شریف ‘ وزیراعلیٰ شہباز شریف‘ وزیر خزانہ اسحاق ڈار‘ وزیر پٹرولیم شاہد خاقان عباسی‘ معاون خصوصی طارق فاطمی ‘ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل راشد محمود‘ مسلح افواج کے سربراہان نے معزز مہمان کو الوداع کیا۔

(جاری ہے)

روانگی سے قبل چینی صدر نے وزیراعظم ‘ مسلح افواج کے سربراہان‘ وفاقی وزراء سے مصافحہ کیا۔ پاک فضائیہ کے آٹھ جے ایف سیونٹین تھنڈر طیاروں نے پاکستانی فضائی حدود میں مہمان صدر کو پروٹوکول دیتے ہوئے رخصت کیا۔ روانگی سے قبل چین کے صدر نے وزیراعظم نواز شریف سے مختصراً غیر رسمی گفتگو بھی کی۔ طیارے میں سوار ہونے سے قبل صدر شی چن پنگ اور چین کی خاتون اول نے ہاتھ ہلا کر میزبانوں کو الوادع کہا۔

متعلقہ عنوان :