لاہورکے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن،22افراد زیرحراست

منگل 21 اپریل 2015 16:10

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 21اپریل۔2015ء) نیشنل ایکشن پلان کے تحت لاہور کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کیا گیا، پولیس نے کوائف نا مکمل ہونے پر 22افراد کو حراست میں لے لیا۔نیشنل ایکشن پلان کے تحت شہر بھر میں روزانہ کی بنیاد پر سرچ آپریشن جاری ہے۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق گزشتہ رات لاہور کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کیا گیا۔ جس میں شناختی کوائف مکمل نہ ہونے پر22افراد کو حراست لے لیا۔سرچ آپریشن کے دوران ہوٹل،سرائے،مدارس اور فیکٹریوں میں بھی چیکنگ کی گئی۔ پولیس کے مطابق تمام قومی ادارے نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد کے حوالے سے کام کررہے ہیں تاکہ شہر بھر میں امن و امان کی صور حال کو یقینی بنایا جا سکے۔