اسلام آباد سے کراچی جانیوالے طیارے کے ایک انجن میں آگ لگ گئی

منگل 21 اپریل 2015 16:10

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 21اپریل۔2015ء) اسلام آباد سے کراچی روانہ ہونے والے نجی ائیر لائن کے طیارے کے ایک انجن میں آگ لگ گئی جس کے باعث اسے ایمرجنسی لینڈنگ کرناپڑی ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق اسلام آباد سے کراچی روانہ ہونے والے نجی ایئر لائن کے طیارے کے ایک انجن میں آگ لگ گئی، جس کے باعث طیارے کو دوبارہ ایئر پورٹ پر ایمرجنسی لینڈنگ کرنا پڑی۔ جہاز میں عملے سمیت ایک سو سے زائد مسافر سوار تھے، انہیں بحفاظت اتار لیا گیا۔

متعلقہ عنوان :