پشاور پولیس کی کارروائی ‘ سرچ آپریشن کے دور ان 71امشتبہ افراد گرفتار

منگل 21 اپریل 2015 16:10

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 21اپریل۔2015ء) پشاور میں پولیس نے اندرون شہر مختلف مقامات پر سرچ آپریشنز کے دوران 71 مشتبہ افراد کو گرفتارکرلیا۔گرفتار افراد میں 11 افغان شہری بھی شامل ہیں ۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق اندرون شہر پولیس نے مختلف مقامات پر سرچ آپریشن کیا۔ جس میں سراغ رساں کتوں نے بھی حصہ لیا۔ آپریشنز شاہ قبول، قصہ خوانی ، خیبر بازار اور ملحقہ علاقوں میں کئیگئے۔ جس دوران 71 مشتبہ افراد کوگرفتارکیاگیا۔ جن میں 11 افغان شہری بھی شامل ہیں جو پشاور میں غیر قانونی طور پر مقیم تھے۔

متعلقہ عنوان :