بورے والا میں مکان کی چھت گرنے سے دو کمسن بچیاں جاں بحق

منگل 21 اپریل 2015 16:06

بورے والا (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 21اپریل۔2015ء) بورے والا میں مکان کی چھت گرنے سے دو کمسن بچیاں جاں بحق،ماں اور دادی شدید زخمی ہوگئیں۔

(جاری ہے)

بورے والا کے علاقے امجد ٹاوٴن میں گھر کی چھت اچانک گرگئی جس کے باعث دو بچیاں اور دو خواتین ملبے تلے دب گئیں،امدادی ٹیمیں فوری جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں،ملبے تلے دب کر دو بچیاں تین سالہ آمنہ اور پانچ سالہ رخشندہ جاں بحق ہوگئیں ‘ماں شازیہ اور دادی زبیدہ بی بی شدید زخمی ہوگئیں،زخمیوں کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔