آواران میں سیکیورٹی فورسز کے قافلے پر حملے سے 2 اہلکار شہید ‘ چار دہشتگرد مارے گئے

منگل 21 اپریل 2015 16:06

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 21اپریل۔2015ء) بلوچستان کے ضلع آواران میں سیکیورٹی فورسز کے قافلے پر حملے سے 2 اہل کار شہید ہوگئے ‘ چار دہشتگرد بھی مارے گئے اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے ضلع آواران میں دہشت گردوں نے سیکیورٹی فورسز کے قافلے پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں 2 اہلکار شہید اور ایک زخمی ہوگیا۔

(جاری ہے)

حملے کے بعد سیکیورٹی فورسز کی جانب سے کی گئی جوابی کارروائی میں 4 دہشت گرد ہلاک جب کہ متعدد فرار ہوگئے۔سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی لاشیں اور ان کا اسلحہ تحویل میں لے کر علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا ہے تاہم اب تک کسی قسم کی گرفتاری کی تصدیق یا تردید نہیں کی گئی۔

متعلقہ عنوان :