چینی سرمایہ کاری سے چاروں صوبوں ، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں منصوبے شروع کئے جائیں گے،احسن اقبال

منگل 21 اپریل 2015 16:05

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 21اپریل۔2015ء) وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ چینی سرمایہ کاری سے چاروں صوبوں ، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں منصوبے شروع کئے جائیں گے۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میں احسن اقبال نے کہاکہ حکومت سب سے زیادہ توجہ توانائی کے شعبے پر دے رہی ہے، پاک چین معاہدوں میں سے37 ارب روپے توانائی کے شعبے پر خرچ کیے جائیں گے اور کسی ایک صوبے کیلئے نہیں بلکہ چاروں صوبوں ، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کیلئے ہیں ،احسن اقبال نے بتایا کہ پاک چین اقتصادی کوریڈور کوئی ایک سڑک نہیں بلکہ پیکج کا نام ہے جو پاکستان اور چین کو معاشی طور پرجوڑے گا، اقتصادی راہ داری کا روٹ تبدیل نہیں کیا گیا۔

وزیرمنصوبہ بندی نے کہا کہ 45 ارب ڈالر کے منصوبوں میں سے 28 ارب پر کام مکمل ہوچکا ہے جلد آغاز ہو جائے گا جبکہ باقی منصوبے پر تین سال میں کام مکمل کر لیا جائے گا،احسن اقبال کا کہنا تھا کہ پاک چین اقتصادی کوریڈور کی تعمیر سے چین کو خام مال دستیاب ہوگا اور پاکستان کو سستا لیبر، پاکستان یورپ اور چین کے درمیان پل کا کردار ادا کر سکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :