میاں محمود الرشیدنے پنجاب اسمبلی میں لاہور میں پانی کی قلت کے حوالے سے تحریک التواء کا ر جمع کروادی

منگل 21 اپریل 2015 15:19

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 21اپریل۔2015ء) پاکستان تحریک انصاف کے پنجاب اسمبلی میں حزب اختلاف کے لیڈر میاں محمود الرشیدنے صوبائی دارالحکومت لاہور میں پانی کی قلت کے حوالے سے تحریک التواء کا ر جمع کروادی ہے۔

(جاری ہے)

سیکرٹری اسمبلی کے پاس داخل کروائی گئی تحریک التواء کار میں مئوقف اختیار کیا گیا ہے کہ چونکہ شہر میں60فیصد ٹیوب ویلز مختلف وجوہات کی بنا پر بند ہیں اس لیے لاہور کے شہری پانی کی قلت کا شکار ہیں۔