لاہور ہائیکورٹ کا ڈی پی او کو قتل کے مقدمہ میں ملوث لیگی رکن یعقوب ندیم کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم

منگل 21 اپریل 2015 15:19

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 21اپریل۔2015ء) لاہورہائیکورٹ کے دو رکنی بنچ نے مقدمہ قتل میں ملوث پاکستان مسلم لیگ(ن) کے رکن پنجاب اسمبلی یعقوب ندیم سمیت8ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے ڈی پی او متعلقہ کو حکم دیا ہے کہ وہ ملزمان کو گرفتار کرکے عدالت عالیہ میں پیش کرے۔

(جاری ہے)

ملزمان2003 سے قصور کے ایک شہری کے مقدمہ قتل میں نامزد ہیں جو متعدد بار عدالت عالیہ کے طلب کرنے کے باوجود عدالت میں پیش نہیں ہوئے۔