ہاکس بے کے قریب سمندر سے نوجوان کی لاش بر آ مد

منگل 21 اپریل 2015 15:14

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 21اپریل۔2015ء) تھانہ ماڑی پور کی حدود ہاکس بے کے قریب سمندر سے نوجوان کی لاش ملی جسے پوسٹ مارٹم کیلئے سول اسپتال منتقل کردیا گیا۔

(جاری ہے)

ایدھی ذرائع کے مطابق متوفی کی شناخت 22 سالہ بابر کی حیثیت سے ہوئی ہے جو اتوار کے روز سمندر میں ڈوب گیا تھا۔ پولیس نے ضابطے کی کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کردی