ڈسٹرکٹ جیل سرگودھا میں سزائے موت کے قیدی کوپرسوں پھا نسی دی جا ئے گی

منگل 21 اپریل 2015 15:14

حیدر آباد ٹاؤن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 21اپریل۔2015ء) ڈسٹرکٹ جیل سرگودھا میں بند سزائے موت کے قیدی کو کل جمعرا ت کو تختہ دار پر لٹکا کر پھانسی دی جائے گی، جیل حکام کی طرف سے ورثاء کو آج آخری ملاقات کے لیے طلب کر لیا گیا، تفصیلات کے مطابق کئی سال قبل سزائے موت پانے والے مجرم گل محمد نے اپنی روٹھی ہوئی بیوی کو منانے کے لیے ان کے گھر جا کر منت سماجت کی ، نہ ماننے پر طیش میں آ کر مجرم نے فائرنگ کر کے اپنے سالے کو موت کے گھاٹ اتار دیا جس کے بعدمقدمہ زیر سماعت رہا اور عدالت نے ملزم کو سزائے موت کا حکم سنایا، ہائیکورٹ اور سپریم کورٹ سے اپیلیں مسترد ہونے کے بعد مجرم نے صدر مملکت پاکستان کے پاس رحم کی اپیل دائر کی جو کہ گذشتہ روز صدر مملکت نے مسترد کر دی جس پر سپریٹنڈنٹ جیل کی طر سے مجرم کو پھانسی پر لٹکانے کے لیے عدالت سے رجوع کیا گیا تاہم ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج خوشاب نے مجرم گل محمد کے ڈیتھ وارنٹ جاری کرتے ہوئے اسے 23اپریل کو پھانسی چڑھانے کا حکم دیا، مجرم کو کل پھانسی پر چڑھایا جائے گا، جیل حکام نے آخری ملاقات کے لیے ورثاء کو آگاہ کر دیا ہے جو آج اس سے آخری ملاقات کریں گے، دوسری جانب مجرم کو پھانسی سے پچانے کے لیےء صلح کی کوششیں تیز کر دی گئیں، جیل حکام کے مطابق آخری اطلاعات تک صلح نہ ہو سکی اور مجرم کو تختہ دار پرلٹکانے کے لیے انتظامات مکمل کر لیے گئے، انتہائی باوثوق ذرائع کے مطابق جیسے ہی مجرم کو پھانسی کا حکم نامہ سنایا تو وہ غم سے نڈھال ہو کر بے ہوش ہوگیا، تاہم جلاد دستیاب نہ ہونے کی وجہ سے جیل اہلکار کو مجرم کو پھانسی پر چڑھانے کے لیے ہدایات جاری کر دی گئیں۔

متعلقہ عنوان :