پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس ،چوہدری تنویر کی وزیر دفاع سے خصوصی ملاقات

منگل 21 اپریل 2015 15:04

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 21اپریل۔2015ء) پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں راولپنڈی سے تعلق رکھنے والے (ن) لیگ کے سینیٹر چوہدری تنویر کی وزیر دفاع خواجہ آصف سے خصوصی ملاقات،راولپنڈی کینٹ میں بلدیاتی انتخابات اور وزیر داخلہ چوہدری نثار کی وزیراعظم سے اختلافات پر بات چیت کی گئی۔

(جاری ہے)

منگل کو پارلیمنٹ میں چوہدری تنویر نے وزیر دفاع خواجہ آصف سے ان کی نشست پر جا کر ملاقات کی اور کافی دیر تک ان سے بات چیت کرتے رہے۔ دونوں راہنماؤں کے درمیان کینٹ میں بلدیاتی انتخابات اور وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کے وزیر اعظم سے اختلافات پر تبادلہ خیال ہوا۔ واضح رہے کہ خواجہ آصف اور چوہدری تنویر (ن) لیگ میں چوہدری نثار کے بڑے مخالف اور نکتہ چیں سمجھے جاتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :