ڈاکٹر رمیش لال سروسز چیفس اور سفارتکاروں میں وزیٹنگ کارڈز تقسیم کرتے رہے

منگل 21 اپریل 2015 14:59

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 21اپریل۔2015ء) پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں لیگی و اقلیتی رکن ڈاکٹر رمیش لال سروسز چیفس اور سفارتکاروں میں اپنے وزیٹنگ کارڈز تقسیم کرتے رہے۔

(جاری ہے)

منگل کو پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے چینی صدر کے خطاب سے قبل ڈاکٹر رمیش لال سروسز چیفس کی گیلری کی جانب گئے اور اس موقع پر انہوں نے جوائنٹ چیف آف سٹاف کمیٹی، چیف آف آرمی سٹاف، ایئر چیف اور نیول چیف سمیت سفارت کاروں کی گیلری میں متعدد سفارتکاروں کو اپنے وزیٹنگ کارڈ پیش کئے۔