گلگت بلتستان کے الیکشن کمیشن نے صوبے میں عام انتخابات کا شیڈول جاری کر دیا

منگل 21 اپریل 2015 14:59

گلگت (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 21اپریل۔2015ء) گلگت بلتستان کے الیکشن کمیشن نے صوبے میں عام انتخابات کا شیڈول جاری کر دیا، 8جون کو پولنگ ہو گی۔ منگل کو چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان نے صوبے میں عام انتخابات کا شیڈول جاری کر دیا۔

(جاری ہے)

کاغذات نامزدگی جمع کروانے کیلئے 24 اپریل کو ریٹرننگ افسر نوٹس جاری کریں گے، 26 اور 27 اپریل کوکاغذات وصول کئے جائیں گے ،28 اپریل سے 4 مئی تک کاغذات کی جانچ پڑتال کی جائے گی،5سے 15 مئی تک الیکشن ٹربیونل اعتراضات پر فیصلہ کرے گا،17 مئی کو امیدواروں کی حتمی فہرست آویزاں کی جائے گی جبکہ 8جون کو پولنگ ہو گی۔

متعلقہ عنوان :