اسلام آباد : چینی صدر طیارے میں داخل، نور خان ائیر بیس پر شاندار الوداع کیا گیا۔

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 21 اپریل 2015 14:54

اسلام آباد : چینی صدر طیارے میں داخل، نور خان ائیر بیس پر شاندار الوداع ..

اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 21 اپریل 2015 ء) : چینی صدر پاکستان کے دورے کے بعد چین کے لیے روانہ ہو گئے ہیں. تفصیلات کے مطابق چینی صدر کو اسی اعزاز میں رخصت کیا گیا جس انداز میں ان کا پاکستان آمد پر استقباال کیا گیا تھا. چینی صدر نے جاتے جاتے بھی کابینہ اراکین سے ملاقات کی اس موقع پر ائیر بیس پر وزیر اعظم نواز شریف، اسحاق ڈار سمیت تینوں افواج کے چیف بھی موجود ہیں.

(جاری ہے)

چینی صدر نے چینی خاتون اول کے ہمراہ طیارے کی سیڑھیوں پر اپنے الوداع کے لیے آنے والے لوگوں کو ہاتھ ہلا یا. زمینی رخصت کے بعد چینی صدر کے طیارے کو فضائی رخصتی کے لیے بھی 8 جے ایف تھنڈر 17 طیارے الوداعی پرواز بھریں گے. جس کے مطابق چینی صدر کے طیارے کے بائیں جانب 4 طیارے اور 4 دائیں جانب ہوں گے. جیسے ہی چینی صدر کا طیارہ پرواز بھرے گا ویسے ہی جے ایف 17 تھنڈر کے 8 طیارے اس کو حفاظتی حصار میں لے کر پاکستانی حدود سے روانہ کریں گے.

متعلقہ عنوان :