گوادر ،جیوانی میں سیکیورٹی فورسز کا سرچ آپریشن،4 شدت پسند ہلاک، 2سیکیورٹی اہلکار شہید، ایک زخمی

منگل 21 اپریل 2015 14:52

گوادر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 21اپریل۔2015ء) گوادر کے علاقے جیوانی میں سیکیورٹی فورسز نے سرچ آپریشن کرتے ہوئے 4 شدت پسند ہلاک کر دیئے ،مقابلے میں 2سیکیورٹی اہلکار جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہو گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق منگل کو گوادر کے علاقے جیوانی میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی پر نا معلوم شدت پسندوں نے حملہ کر دیا ، جس کے نتیجے میں سیکیورٹی فورسز نے سرچ آپریشن شروع کر تے ہوئے چار شدت پسندوں کو ہلاک کر دیا اور دہشت گردوں سے مقابلے میں دو سیکیورٹی اہلکار جاں بحق جبکہ ایک شدید زخمی ہو گیا۔ سیکیورٹی فورسز ذرائع کے مطابق شدت پسندوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ بھی برآمد کرلیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :