پاکستان کے چین کیساتھ تمام شعبوں میں کثیر الجہتی تعلقات ہیں، تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے خواہاں ہیں،دونوں ملکوں کی دوستی سدابہار، لازوال اور ہمیشہ ہر آزمائش پر پوری اترنے والی ہے،چین کے ساتھ دوستی پاکستان کی خارجہ پالیسی کا اہم ستون ہے، چینی صدر کا دورہ پاکستان 2015 میں منائی جانے والی پاک چین دوستی کے سال کی تقریبات کا نقطہ عروج ہے، پاکستان نے بھارت کے ساتھ ہمیشہ مخلصانہ طور پر تعلقات کو بہتر بنانے کے لیے کوششیں کیں، چینی صدر کے دورہ پاکستان سے اہم منصوبوں پر عمل درآمد کرنے اور ان کو پایہ تکمیل تک پہنچانے میں مدد ملے گی

صدر مملکت ممنون حسین کی چینی ہم منصب سے ملاقات میں گفتگو

منگل 21 اپریل 2015 14:52

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 21اپریل۔2015ء) صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ پاکستان کے چین کے ساتھ تمام شعبوں میں کثیر الجہتی تعلقات ہیں، ان تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے خواہاں ہیں،دونوں ملکوں کی دوستی سدابہار، لازوال اور ہمیشہ ہر آزمائش پر پوری اترنے والی ہے،چین کے ساتھ دوستی پاکستان کی خارجہ پالیسی کا اہم ستون ہے، چینی صدر کا دورہ پاکستان 2015 میں منائی جانے والی پاک چین دوستی کے سال کی تقریبات کا نقطہ عروج ہے، پاکستان نے بھارت کے ساتھ ہمیشہ مخلصانہ طور پر تعلقات کو بہتر بنانے کے لیے کوششیں کیں، چینی صدر کے دورہ پاکستان سے اہم منصوبوں پر عمل درآمد کرنے اور ان کو پایہ تکمیل تک پہنچانے میں مدد ملے گی۔

منگل کو ایوان صدر میں صدر مملکت ممنون حسین سے چین کے صدر شی چن پنگ کی ایوان صدر میں ون ٹو ون ملاقات ہوئی۔

(جاری ہے)

ملاقات کے بعد دونوں ملکوں کے درمیان وفود کی سطح پر مذاکرات ہوئے۔ صدر مملکت ممنون حسین نے کہا کہ پاک چین اقتصادی راہدری منصوبہ خطے کی تقدیر بدل دے گا، خواہش ہے کہ اقتصادی راہداری سے منسلک تمام منصوبوں پر تیزی سے عملدرآمد ہو۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں کام کرنے والے چینی باشندوں کی سیکورٹی پاکستان کے لیے کلیدی حیثیت رکھتی ہے، حکومت نے چینی باشندوں کی سیکورٹی پاک فوج کے سپیشل سیکورٹی ڈویژن کے سپرد کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ صدر مملکت نے کہا کہ چینی صدر کے دورہ پاکستان سے اہم منصوبوں پر عمل درآمد کرنے اور ان کو پایہ تکمیل تک پہنچانے میں مدد ملے گی، پاکستان اور چین آئرن برادرز ہیں، پاکستان کے چین کے ساتھ تمام شعبوں میں کثیر الجہتی تعلقات ہیں، ان تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے خواہاں ہیں،دونوں ملکوں کی دوستی سدابہار، لازوال اور ہمیشہ ہر آزمائش پر پوری اترنے والی ہے،چین کے ساتھ دوستی پاکستان کی خارجہ پالیسی کا اہم ستون ہے۔

انہوں نے کہا کہ چینی صدر کا دورہ پاکستان 2015 میں منائی جانے والی پاک چین دوستی کے سال کی تقریبات کا نقطہ عروج ہے، پاکستان نے بھارت کے ساتھ ہمیشہ مخلصانہ طور پر تعلقات کو بہتر بنانے کے لیے کوششیں کیں۔