ٹھٹھہ اور سجاول اضلاع سے نوجوانوں کی پاک فوج میں بھرتی کیلئے رجسٹریشن کا عمل جاری

منگل 21 اپریل 2015 14:50

ٹھٹھہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 21اپریل۔2015ء) پاک فوج کے بھرتی مرکز کراچی کے آفیسر لیفٹیننٹ کرنل محمد یوسف جاوید واہلا نے اپنے ایک جاری کردہ اعلامیہ میں بتایا ہے کہ ٹھٹھہ اور سجاول اضلاع سے 17 تا 23 سال عمر اور 5 فٹ 6 انچ قد رکھنے والے خواہشمند نوجوانوں کو پاک فوج میں مختلف اسامیوں میں بھرتی کیلئے رجسٹریشن کا عمل جاری ہے جوکہ 5 مئی 2015ء تک جاری رہے گا۔

(جاری ہے)

اعلامیہ کے مطابق ٹھٹھہ اور سجاول اضلاع سے تعلق رکھنے والے میٹرک، انٹر آرٹس وسائنس، بی اے اور بی ایس سی پاس خواہشمند امیدوار پاک فوج کے بھرتی مرکز شاہراہ فیصل نمبر 4 کراچی میں ڈومیسائل، پی آر سی، اپنا اور والدین کا شناختی کارڈ، مارک شیٹ اور اسکول لیونگ سرٹیفکیٹ کی اصل وتصدیق شدہ 2 سیٹ فوٹو کاپیز اور 6 عدد پاسپورٹ سائز فوٹو گرافس اپنے ساتھ لائیں تاکہ انہیں پاک فوج میں مختلف اسامیوں پر بھرتی کیا جاسکے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ایل ٹی وی ڈرائیونگ لائسنس رکھنے والے امیدواروں کیلئے 2 سال جبکہ بی اے اور بی ایس سی ڈگریاں رکھنے والے نوجوانوں کیلئے ایک سال کی عمر کی رعایت ہوگی۔

متعلقہ عنوان :