چینی صدر شی چن پنگ کا دورہ پاکستان انتہائی کامیاب رہا ،سیاسی و عسکری تجزیہ کار

منگل 21 اپریل 2015 14:50

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 21اپریل۔2015ء) ملک کے سیاسی و عسکری تجزیہ کاروں نے چینی صدر شی چن پنگ کا دورہ پاکستان انتہائی کامیاب قرار دیدیا ہے اور 46 ارب روپے کے 51 معاہدے پاکستان کو بلندیوں پر لیکر جائیں گے جو کہ ملک کیلئے بہت فائدہ مند ہونگے اور معیشت کی قدر میں بھی اضافہ ہو گا۔

(جاری ہے)

منگل کے روز ملک کے نامور سیاسی و عسکری تجزیہ کاروں نے چینی صدر شی چن پنگ کا دورہ پاکستان کو انتہائی کامیاب اور فائدہ مند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پوری دنیا کی نظریں اس وقت چینی صدر کے دورہ پاکستان پر لگی ہوئی ہیں اور چینی صدر اس وقت جس جس جگہ جا رہے ہیں انکی ایک ایک چیز کو پوری دنیا باریکی سے دیکھ رہی ہے اور دوسری جانب 46 ارب روپے کے چین کے پاکستان کیساتھ 51 معاہدے ملک کیلئے بہت فائدہ مند ہیں اور ان سے ملک کی معیشت مضبوط جبکہ اقتصادی صورتحال بہتر ہو گی جبکہ چینی صدر کا پارلیمنٹ میں مشترکہ اجلاس کے دوران خطاب میں کہا کہ پاکستان کی سیکیورٹی چین کی سیکیورٹی ہے پر پوعری دنیا میں ایک پیغام میں منتقل ہوا ہے کہ پاک چین دوستی ہمالیہ سے اونچی اور سمندر سے گہری ہے جو کسی بھی وقت مشکل وقت میں ایک دوسرے کیساتھ کھڑے ہونگے اور ماضی میں بھی دونوں بھائی ہر مشکل وقت میں ایک دوسرے کیساتھ کندے سے کندھا ملا کر کھڑے رہے۔

متعلقہ عنوان :