چین پاک معاہدے بھارت کیلئے تشویش کن ہیں‘ بھارتی دفاعی تجریہ نگار

منگل 21 اپریل 2015 14:49

چین پاک معاہدے بھارت کیلئے تشویش کن ہیں‘ بھارتی دفاعی تجریہ نگار

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 21اپریل۔2015ء) بھارتی دفاعی تجزیہ نگاروں کا کہنا ہے کہ چین پاک معاہدے بھارت کے لئے تشویش کن ہیں۔ بھارتی خبر رساں ادارے کے مطابق دفاعی ماہر لیفٹیننٹ جنرل (ر) راج کادیان نے کہا کہ چین اور پاکستان کے درمیان معاہدے بھارت کے لئے باعث تشویش ہیں کیونکہ دونوں ممالک کے درمیان طے پانیوالے معاہدوں کی بیجنگ کیلئے سٹریٹجک اہمیت کیساتھ ساتھ ایک کمرشل پراجیکٹ بھی ہو گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ چین اور بھارت دو بڑے ممالک ہیں جبکہ چین تمام ہمسایہ ممالک میں اپنے قدم جمانا چاہتا ہے یہی وجہ ہے کہ وہ پاکستان کی معاونت کو ترجیح دے رہا ہے انہون نے کہا کہ چین اس کے علاوہ سری لنکا‘ بنگلہ دیش اور نیپال میں بھی اپنا اثر و رسوخ بڑھا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت چین کی جانب سے ایسے لاحق خدشات سے نمٹنے کیلئے بھرپور طریقے سے کوشاں ہے۔ لیفٹیننٹ جنرل (ر) کادیان نے مزید کہا کہ چین کی پاکستان کے ساتھ حالیہ معاہدوں کی کمرشل اہمیت اس لحاظ سے ہے کہ چین نے پاکستان کے زیر تسلط کشمیر میں قراقرم ہائی وے کی تعمیر شروع کر دی ہے تاکہ اسکائیل سمندری راستے سے جو کہ بھارت کا احاطہ کرتا ہے کے بجائے گوادر کے ذریعے ٹریول کرے۔

متعلقہ عنوان :