چین ریلویز کے 12رکنی وفد کی لاہور آمد ریلوے اسٹیشن پر سکیورٹی کے سخت اقدامات

منگل 21 اپریل 2015 14:41

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 21اپریل۔2015ء) چین ریلویز کے 12رکنی وفد کی بذریعہ ٹرین اسلام آباد سے لاہور آمد پر لاہور ریلوے اسٹیشن پر سکیورٹی کے سخت اقدامات کیے گئے۔

(جاری ہے)

سکیورٹی حکام نے لاہور ریلوے اسٹیشن میں داخل ہونے والے تمام راستوں کو عام شہریوں اور مسافروں کیلئے صبح9بجے سے ہی بند کر دیا تھا جبکہ مہمان وفد کی لاہور آمد کا وقت پونے بارہ بجے تھا تقریبا3گھنٹے کی داخلی بندش کی وجہ سے کوئی مسافر ریلوے اسٹیشن کی حدود میں داخل نہ ہوسکا۔

سکیورٹی حکام نے خصوصی طور پر پلیٹ فارم نمبر2اور4 کو مکمل طور پر خصار میں لے رکھا تھا ۔ اس دوران بیرون شہر سے آنے والی ٹرینوں کو دوردراز کے پلیٹ فارمز پر پہنچایا گیامگر لاہور سے بیرون شہر کوئی ٹرین روانہ نہ ہوسکی۔ اس دوران پلیٹ فارم نمبر2,4,6پر تمام سٹالز بھی بند رکھے گئے۔

متعلقہ عنوان :