پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس، چینی صدر کا خطاب سننے کیلئے قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے 500 مہمانوں کو دعوت نامے جاری کئے

منگل 21 اپریل 2015 14:12

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 21اپریل۔2015ء) پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے چینی صدر شی چن پنگ کے خطاب کیلئے قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے 500 مہمانوں کو دعوت نامے جاری کئے تھے جن میں غیر ملکی سفارتکار اور دیگر شخصیات بھی شامل ہیں۔

(جاری ہے)

قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے چینی صدر کے خطاب کے اردو اور انگریزی ترجمے کیلئے خصوصی انتظامات کئے اور میڈیا سمیت تمام گیلریوں میں ہر مہمان کو خصوصی طور پر ہیڈ فون فراہم کئے گئے تاکہ وہ چینی صدر کے خطاب کا ترجمہ اردو یا انگریزی میں سن سکیں، چینی میڈیا کے نمائندوں کی بڑی تعداد بھی پریس گیلری میں موجود تھی جو پاکستانی صحافیوں سے پارلیمنٹ کی تاریخ اور دیگر امور کے حوالے سے معلومات حاصل کرتے رہے۔