ملتان ‘کنٹونمنٹ بورڈ کے بلدیاتی انتخابات کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل

منگل 21 اپریل 2015 14:12

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 21اپریل۔2015ء) کنٹونمنٹ بورڈ ملتان میں بلدیاتی انتخابات کیلئے تیاریاں آخری مراحل میں داخل ہو گئیں،25اپریل کو تحریک انصاف اورمسلم لیگ ن کے مابین کانٹے دار مقابلہ متوقع ہے۔کنٹونمنٹ بورڈ بلدیاتی انتخابات کے لئے الیکشن کمیشن کی جانب سے بیلٹ باکسز فراہم کردئیے گئے بیلٹ پیپرز بھی (آج) بدھ تک فراہم کردیئے جائیں گے۔

(جاری ہے)

کنٹونمنٹ بورڈ کو دس وارڈز میں تقسیم کیا گیا ہے جس میں سے تین وارڈز کے امیدوار بلا مقابلہ منتخب ہوچکے ہیں سات وارڈز میں تحریک انصاف ، مسلم لیگ (ن )اور آزاد امیدواروں کے مابین کانٹے دار مقابلے متوقع ہیں۔ کنٹونمنٹ بورڈ کے بلدیاتی انتخابات کی پولنگ پچیس اپریل کو ہوگی۔ جس میں 10139 ووٹرز حق رائے دہی استعمال کریں گے نتائج کا اعلان 28 اپریل کو کیا جائیگا۔

متعلقہ عنوان :