پشاور : کلاس فور کے ملازمین کا اپ گیڈیشن کے لیے احتجاج ، مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے پولیس کا لاٹھی چارج اور آنسو گیس کا استعمال

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 21 اپریل 2015 14:11

پشاور : کلاس فور کے ملازمین کا اپ گیڈیشن کے لیے احتجاج ، مظاہرین کو منتشر ..

پشاور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 21 اپریل 2015 ء) : کلاس فور کےسر کاری ملازمین کا اپ گریڈیشن کے لیے اسمبلی کے باہر احتجاج جاری ہے.

(جاری ہے)

مظاہرین نے اپنے احتجاج سے جیل روڈ اور خیبر روڈ کو ٹریفک کے لیے مکمل طور پر بند کر دیا ہے. جبکہ مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے پولیس نے لاٹھی چارج کیا اور آنسو گیس کا بھی استعمال کیا گیا. مظاہرین پر پولیس کی جانب سے شیلنگ اور ہوائی فائرنگ بھی کی گئی.