صدر مملکت ممنون حسین سے چینی صدر کی ملاقات ‘ تمام شعبوں میں تعاون کو مزید فروغ دینے پر اتفاق

منگل 21 اپریل 2015 14:09

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 21اپریل۔2015ء) صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ پاک چین اقتصادی راہدری منصوبہ خطے کی تقدیر بدل دے گا ‘چینی صدر کے دورہ پاکستان سے اہم منصوبوں پر عمل درآمد کرنے اور منصوبوں کو پایہ تکمیل تک پہنچانے میں مدد ملے گی ‘چین کے ساتھ دوستی پاکستان کی خارجہ پالیسی کا اہم ستون ہے منگل کو صدر مملکت ممنون حسین سے چین کے صدر شی چن پنگ نے ایوان صدر میں ون ٹو ون ملاقات کی جس کے بعد دونوں ممالک کے درمیان وفود کی سطح پر مذاکرات ہوئے دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف امورپر تبادلہ خیال کیا گیا ذرائع کے مطابق دونوں نے تمام شعبوں میں تعاون کو مزید فروغ دینے پر اتفاق کیا ہے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے پاکستانی صدر ممنون حسین نے کہاکہ پاک چین اقتصادی راہدری منصوبہ خطے کی تقدیر بدل دے گاانہوں نے کہا کہ خواہش ہے کہ اقتصادی راہداری سے منسلک تمام منصوبوں پر تیزی سے عملدرآمد ہوانہوں نے کہاکہ پاکستان میں کام کرنے والے چینی باشندوں کی سیکورٹی پاکستان کے لیے کلیدی حیثیت رکھتی ہے صدر ممنون حسین نے کہاکہ حکومت نے چینی باشندوں کی سیکورٹی پاک فوج کے سپیشل سیکورٹی ڈویڑن کے سپرد کرنے کی منظوری دے دی ہے چینی صدر کے دورہ پاکستان سے اہم منصوبوں پر عمل درآمد کرنے اور ان کو پایہ تکمیل تک پہنچانے میں مدد ملے گی پاکستان اور چین آئرن برادرز ہیں صدر ممنون حسین نے کہاکہ پاکستان کے چین کے ساتھ تمام شعبوں میں کثیر جہتی تعلقات ہیں ان تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے خواہاں ہیں اور دونوں ملکوں کی دوستی سدابہار، لازوال اور ہمیشہ ہر آزمائش پر پوری اترنے والی ہے ممنون حسین نے کہاکہ چین کے ساتھ دوستی پاکستان کی خارجہ پالیسی کا اہم ستون ہے انہوں نے کہاکہ چینی صدر کا دورہ پاکستان 2015 میں منائی جانے والی پاک چین دوستی کے سال کی تقریبات کا نقطہ عروج ہے پاکستان نے بھارت کے ساتھ ہمیشہ مخلصانہ طور پر تعلقات کو بہتر بنانے کے لیے کوششیں کیں

متعلقہ عنوان :