12سالہ طالبعلم کو جلانے کے الزام میں نجی سکول کے تین اساتذہ کے خلاف مقدمہ درج

منگل 21 اپریل 2015 14:08

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 21اپریل۔2015ء) لاہور میں 12سالہ طالبعلم کو جلانے کے الزام میں نجی سکول کے تین اساتذہ کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ۔

(جاری ہے)

مقدمہ متاثرہ بچے کے والد امجد کی مدعیت میں تھانہ گلشن اقبال میں درج کیا گیا جس میں نجی سکول کے تین اساتذہ انس، مس مونا اور انشا بیگم کو نامزد کیا گیا ہے ۔ ملزمان پر الزام ہے کہ انہوں نے گزشتہ روز 12سالہ آصف امجد کو ٹیسٹ میں نمبر کم آنے پر مبینہ طور پر جلایا تھا۔