لاہور کنٹونمنٹ بورڈ کے انتخابات میں پولنگ اسٹیشنزپر فوج تعینات کرنے کا فیصلہ ‘ نجی ٹی وی

منگل 21 اپریل 2015 14:06

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 21اپریل۔2015ء) لاہور کنٹونمنٹ بورڈ کے انتخابات میں پولنگ اسٹیشنزپر فوج تعینات کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔کنٹونمنٹ بورڈ کے انتخابات میں فوج کی تعیناتی کا فیصلہ لاہور میں ہونے والے ایک اہم اجلاس میں کیا گیا ۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ اجلاس میں حساس اداروں سمیت لاہور پولیس کے اعلی افسران بھی شامل تھے ۔ اجلاس میں پولنگ سکیم کے بارے شرکا ء کو تفصیلی بریفنگ دی گئی ۔ فیصلے کے مطابق تمام پولنگ اسٹیشنز پر فوج کے جوان صرف سکیورٹی کے لئے خدمات انجام دیں گے ۔

متعلقہ عنوان :