پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس، چینی صدر کا خطاب کے بعد پارلیمانی جماعتوں کے رہنماؤں، وفاقی وزراء سے مصافحہ

چینی صدر کا خطاب پاک چین دوستی کی روشن مثال ہے،ارکان پارلیمنٹ

منگل 21 اپریل 2015 14:05

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 21اپریل۔2015ء) چینی صدر شی چن پنگ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کے بعد ارکان پارلیمنٹ سے ملاقات کیلئے سپیکر ڈائس سے ایوان میں آگئے اور وزیراعظم محمد نواز شریف کے ہمراہ اگلی نشستوں پر بیٹھے ہوئے پارلیمانی جماعتوں کے رہنماؤں اور وفاقی وزراء سے مصافحہ کیا اس دوران متعدد جماعتوں کے رہنماؤں نے ان سے مکالمہ بھی کیا اور ان کی آمد پر شکریہ ادا کیا، چینی صدر نے تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان، جماعت اسلامی کے امیر سینیٹر سراج الحق، آفتاب شیر پاؤ، شیخ رشید احمد اور محمود خان اچکزئی سے ان کی نشستوں پر چند لمحے رک کر بات چیت کی۔

(جاری ہے)

ارکان نے چینی صدر کے خطاب کو پاک چین دوستی کی روشن مثال قرار دیا۔

متعلقہ عنوان :