چینی صدر کے دورہ پاکستان اور پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کا خیر مقدم کرتے ہیں ، انہوں نے کشمیر پر کوئی بات نہیں کی، چینی صدر کے دورہ پاکستان کیلئے پاکستانی عوام بے چینی سے منتظر تھے

مسلم لیگ (ق) کے مرکزی رہنماچوہدری پرویز الٰہی کی صحافیوں سے گفتگو

منگل 21 اپریل 2015 13:45

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 21اپریل۔2015ء) مسلم لیگ (ق) کے مرکزی رہنماچوہدری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ چینی صدر کے دورہ پاکستان اور پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کا خیر مقدم کرتے ہیں تاہم انہوں نے کشمیر پر کوئی بات نہیں کی۔

(جاری ہے)

منگل کو پارلیمنٹ ہاؤس میں چینی صدر کے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کے بعد صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو میں چوہدری پرویز الٰہی نے کہا کہ چینی صدر کے دورہ پاکستان کیلئے پاکستانی عوام بے چینی سے منتظر تھی اور پاکستانی عوام نے اپنے والہانہ استقبال میں یہ ثابت بھی کر دیا کہ دنیا میں انہیں چین سے کوئی عزیز نہیں، ہمارے دور حکومت میں بھی چین کے ساتھ اسی طرح کے تعلقات پر توجہ مرکوز رکھی گئی، پاک چین دوستی آزمائی ہوئی ہے، جس کی مثالیں پوری دنیا دے رہی ہے، چینی صدر کا پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے مدلل اور مثبت خطاب تھا تاہم اس میں مسئلہ کشمیر کے حوالے سے کوئی بات نہیں کی گئی۔

متعلقہ عنوان :