چینی صدر کے دورہ پاکستان سے خطے میں مثبت اثرات مرتب ہوں گے ، اکنامک کوریڈور سے معاشی ترقی اور نوجوانوں کو روزگار ملے گا ‘مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر بیرسٹر جاوید عباسی کی صحافیوں سے گفتگو

منگل 21 اپریل 2015 13:45

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 21اپریل۔2015ء) مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر بیرسٹر جاوید عباسی نے کہا ہے کہ چینی صدر کے دورہ پاکستان سے خطے میں مثبت اثرات مرتب ہوں گے، اکنامک کوریڈور سے معاشی ترقی اور نوجوانوں کو روزگار ملے گا۔

(جاری ہے)

منگل کو پارلیمنٹ ہاؤس میں چینی صدر کے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کے بعد صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو میں سینیٹر بیرسٹر جاوید عباسی نے کہا کہ چینی صدر کا دورہ بہت اہم تھا، خطے اور عالمی دنیا میں بہت سی چیزیں تبدیل ہو رہی ہیں، چین کیلئے پاکستانیوں کے دلوں میں محبت کے جذبات ہیں، جب بھی پاکستان یا چین کو ایک دوسرے کی ضرورت ہوتی ہے تو فوراً ایک دوسرے کی مدد کیلئے دوڑے چلے آتے ہیں، جس کا اقرار چینی صدر نے اپنی تقریر میں بھی کیا۔

چینی صدر نے دوستی کو ہمالیہ سے اونچی، سمندر سے گہری کے ساتھ ساتھ مٹھاس والی دوستی بھی قرار دیا۔ انرجی اور اکنامک کوریڈور کے منصوبوں سے پاکستان میں ترقی کی نئی راہیں کھلیں گی اور نوجوانوں کو روزگار کے مواقع میسر آئیں گے۔

متعلقہ عنوان :