چینی صدر کے خطاب سے قبل ایوان جگت بازی اور قہقہوں سے گونجتا رہا

منگل 21 اپریل 2015 13:45

چینی صدر کے خطاب سے قبل ایوان جگت بازی اور قہقہوں سے گونجتا رہا

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 21اپریل۔2015ء)پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے چینی صدر کے خطاب سے قبل ایوان میں جگت بازی اورقہقہوں سے گو نجتا رہا۔

(جاری ہے)

منگل کو پارلیمنٹ ہاؤس میں چینی صدر کے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب سے قبل حکمران جماعت کے اراکین ملک ابرار، طارق فضل چوہدری، اقبال ظفر جھگڑا اور تہمینہ دولتانہ سمیت دیگر اراکین ٹولیوں کی شکل میں جگت بازی میں مصروف رہے ، ملک ابرار اور تہمینہ دولتانہ کی بلند آواز اور قہقوں کی گونج ایوان کے چاروں کونوں میں سنائی دیتی رہی۔