کراچی : غیر قانونی لائسنس پر اسلحہ رکھنے والے 30 اپریل تک رینجرز کو جمع کروا دیں۔ ترجمان رینجرز

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 21 اپریل 2015 13:43

کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 21 اپریل 2015 ء) : ترجمان رینجرز کا کہنا ہے کہ ٹارگٹ کلنگ اور دیگر جرائم پیشہ افراد سے بر آمد کیا گیا اسلحہ غیر قانونی اور جعلی لائسنس پر حاصل کیا گیا ہے. ترجمان رینجرز کا کہنا ہے کہ جعلی لائسنس پر حاصل کیا گیا اسلحہ غیر قانونی ہے.

(جاری ہے)

غیر قانونی اسلحہ رکھنے والے 30 اپریل تک رینجرز کی قریبی چوکیوں پر اپنا اسلحہ جمع کروائیں . مقررہ مدت کے بعد غیر قانونی اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائی کی جائے گی. ترجمان رینجرز کے کہنا ہے کہ اسلحہ کی منتقلی ٹارگٹ کلنگ کے لیے کی جا رہی تھی. جبکہ قانون کے مطابق غیر قانونی اسلحہ رکھنے والوں کو 14 سال قید کی سزا دی جائے گی.

متعلقہ عنوان :