سراج الحق کا وزرائے اعلیٰ اور گورنر سندھ سے مصافحہ، وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا سے خیریت دریافت کی

منگل 21 اپریل 2015 13:40

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 21اپریل۔2015ء) امیر جماعت اسلامی و سینیٹر سراج الحق کا وزرائے اعلیٰ اور گورنر سندھ سے مصافحہ، وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا سے حال و احوال دریافت کیا۔

(جاری ہے)

منگل کو پارلیمنٹ ہاؤس میں چینی صدر کے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب سے قبل امیر جماعت اسلامی نے اسپیکر گیلری میں بیٹھے وزیر اعلیٰ کے پی کے پرویز خٹک ، وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ، وزیر اعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ ، گورنر کے پی کے مہتاب عباسی، قائمقام گورنر پنجاب رانا اقبال، صدر آزاد کشمیر سردار یعقوب خان سے فرداً فرداً ہاتھ ملایا اور وزیر اعلیٰ پرویز خٹک سے حال و احوال بھی دریافت کیا۔