مشاہد حسین سید پارلیمانی رہنماؤں کو پاک چائنہ فرینڈ شپ بارے بریفنگ دیتے رہے

منگل 21 اپریل 2015 13:39

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 21اپریل۔2015ء)پاک چائنہ فرینڈ شپ تھنک ٹینک کے سربراہ مشاہد حسین سید پارلیمانی رہنماؤں کو پاک چائنہ فرینڈ شپ کے حوالے سے بریفنگ دیتے رہے۔

(جاری ہے)

منگل کو پارلیمنٹ ہاؤس میں چینی صدر کے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب سے قبل ایوان میں مشاہد حسین سید ، چوہدری پرویز الٰہی، شیخ رشید، الیاس بلور، عبدالرشید گوڈیل سمیت دیگر پارلیمانی رہنماؤں کو پاک چائنہ فرینڈ شپ کے حوالے سے بریف کرتے رہے۔