خواتین اراکین پارلیمنٹ سپیشل تیاری کے ساتھ ایوان میں موجود رہیں

منگل 21 اپریل 2015 13:33

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 21اپریل۔2015ء) چینی صدر کے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے دوران اراکین پارلیمنٹ اور خصوصی طور پر خواتین اراکین سپیشل تیاری کے ساتھ ایوان میں موجود رہیں ۔ نئے کپڑوں ، دلکش ہیئر سٹائل اور بھرپور میک اپ کے ساتھ نمایاں رہیں جبکہ تمام اراکین پارلیمنٹ خوش اور پرجوش نظر آئے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق منگل کو چینی صدر کے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں اراکین پارلیمنٹ اور خصوصی طور پر خواتین اراکین پارلیمنٹ خصوصی طور پر تیاری کے ساتھ اجلاس میں شرکت کے لئے آئیں ۔ خواتین اراکین پارلیمنٹ دلکش لباس اور میک اپ کے ساتھ آئیں بیوٹی پارلروں اور مشہور ڈیزائنز کے لباس زیب تن کئے ہوئے تھے تمام اراکین چینی صدر کی تقریر سے قبل خوش اور پرجوش نظر آئے ۔

متعلقہ عنوان :