چینی صدر کے خطا ب سے قبل پاک فوج کے کمانڈوز نے سپیکر چیمبر کی سیکیورٹی چیکنگ کی

منگل 21 اپریل 2015 13:32

چینی صدر کے خطا ب سے قبل پاک فوج کے کمانڈوز نے سپیکر چیمبر کی سیکیورٹی ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 21اپریل۔2015ء) چینی صدر کے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطا ب سے قبل پاک فوج کے کمانڈوز نے سپیکر چیمبر کی سیکیورٹی چیکنگ کرتے رہے ڈائس کے ساتھ ساتھ کرسی اور مائیک کو بھی چیک کرتے نظر آئے جبکہ چینی صدر کے ساتھ چائنیز سیکیورٹی آفیسر بھی خصوصی چیکنگ کرتے رہے ۔

(جاری ہے)

منگل کو پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں چینی صدر کی آمد سے پہلے پاک فوج کے کمانڈوز اور چینی صدر کے چائنیز سیکیورٹی آفیسر سپیکر چیمبر ڈائس اور مائیک اور کرسیوں کی خصوصی چیکنگ کرتے رہے ۔ چینی صدر کے پارلیمنٹ سے آمد سے پہلے سیکیورٹی کلیرنس کر دی گئی ۔

متعلقہ عنوان :